27 C
Lahore
Wednesday, April 23, 2025
ہومسائنس اینڈ ٹیکنالوجیچیٹ جی پی ٹی استعمال کرنیوالے تنہائی کا شکار

چیٹ جی پی ٹی استعمال کرنیوالے تنہائی کا شکار



(24 نیوز)دنیا بھر میں کروڑوں افراد روزانہ آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی چیٹ بوٹ چیٹ جی پی ٹی کو استعمال کرتے ہیں،اب تحقیقی رپورٹس میں چیٹ جی پی ٹی کو زیادہ وقت تک استعمال کرنے سے کسی فرد پر مرتب ہونے والے منفی اثر کا انکشاف ہوا ہے چیٹ جی پی استعمال کرنیوالے تنہائی کا شکار ہو جاتے ہیں۔

ایم آئی ٹی میڈیا لیب اور چیٹ جی پی ٹی تیار کرنے والی کمپنی اوپن اے آئی کی جانب سے کیے جانے والے الگ الگ تحقیقی کام میں دریافت کیا گیا کہ جو افراد چیٹ جی پی ٹی پر زیادہ وقت گزارتے ہیں، وہ تنہائی کو زیادہ محسوس کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں:روہت شرما سے موازنہ، پاکستان کی 6 سالہ بچی کی بیٹنگ کے چرچے ، ویڈیو وائرل

اوپن اے آئی کی تحقیق میں چیٹ جی پی ٹی پر 4 کروڑ سے زائد رابطوں کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا تھا اور صارفین سے سرویز بھی کیے گئے،ایم آئی ٹی میڈیا لیب کی تحقیق میں چیٹ جی پی ٹی صارفین کو 4 ہفتوں تک مانیٹر کیا گیا۔

ایم آئی ٹی کی تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ چیٹ جی پی ٹی سے ٹیکسٹ یا وائس سے بات کرنے سے کسی فرد کے جذبات پر اثرات مرتب ہوتے ہیں،تحقیق کے مطابق چیٹ جی پی ٹی کو زیادہ استعمال کرنے سے تنہائی کا احساس بڑھتا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات