(پاکستان نیوز)پاکستان سپر لیگ 10 کے اہم میچ میں ملتان سلطان نے لاہور قلندر کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملتان سلطان کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ اچھا سکور کرنے کی کوشش کریں گے ، ٹیم کو فیلڈنگ میں مشکلات کا سامنا ہے۔
ملتان سلطانز کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، یاسرخان اور جوش لٹل ملتان کو ٹیم میں شامل کیا گیاہے ، ہماری ٹیم کو فیلڈنگ میں مشکل آرہی ہے۔
لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کا کہناتھا کہ یہی سوچ رہے تھے ٹاس ہار بھی گئے تو کوئی مسئلہ نہیں، ابھی ٹورنامنٹ کا اسٹارٹ ہے، اچھا پرفارم کریں گے۔ پی ایس ایل 10 میں لاہور قلندرز کے 3 میچز میں 4 پوائنٹس ہیں جب کہ ملتان سلطانز نے 3 میچز کھیلے ہیں اور تینوں میں اسے شکست ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں :پی ایس ایل؛ ڈرائیر، ٹریمر کے بعد 24 قیراط گولڈ پلیٹڈ آئی فون کا تحفہ