(24 نیوز)پاکستان سپر لیگ 10 کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کے پاکستان آنے کا سلسلہ جاری ہے۔
سری لنکا کے بیٹر کوشل مینڈس نے پاکستان سپر لیگ کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سکواڈ کو جوائن کرلیا۔
کوشل مینڈس نے کہا ہے کہ پہلی بار پی ایس ایل کھیلنے کےلیے بہت پُرجوش ہوں۔
اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے شان ایبٹ، کائل جیمیسن، آکیل حسین اور فن ایلن پاکستان پہنچے تھے۔
علاوہ ازیں کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر بھی کل کراچی پہنچ گئے تھے اور انہوں نے ٹیم ہوٹل میں سکواڈ کو جوائن کرلیا تھا۔
مزید پڑھیں:ون ڈے رینکنگ میں محمد رضوان کی ترقی، بابر اعظم دوسرے نمبر پر برقرار