(24نیوز)ڈیرہ غازی خان میں رشتے سے انکار کرنا لڑکی کا جرم بن گیا۔
ڈی جی خان کے علاقے شاکر ٹاؤن میں لڑکے نے رشتے سے انکار پر ماموں کی بیٹی کو قتل کر دیا،واقعے میں بیچ بچاؤ کرانے پر لڑکی کے دادا بھی زخمی ہو گئے۔
ڈی جی خان پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا ہے،مقتولہ کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی گئی ۔