32 C
Lahore
Tuesday, April 22, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںکچرا پھینکنے سے کیوں منع کیا؟ بھارتی پروفیسر کی پٹائی

کچرا پھینکنے سے کیوں منع کیا؟ بھارتی پروفیسر کی پٹائی


—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

بھارتی شہر بنگلورو میں مبینہ طور پر سڑک پر کچرا پھینکنے سے منع کرنے پر 3 افراد نے ایک پروفیسر کو پیٹ ڈالا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی شہر بنگلورو کے ایک کالج پروفیسر اربیندو گپتا کو 3 افراد نے تشدد کا نشانہ بنایا جس سے ان کی آنکھ کے پاس، ناک کی ہڈی میں فریکچر  ہو گیا۔

پروفیسر گپتا نے بتایا کہ واقعہ سہ پہر 4 بجے پیش آیا جب میں اپنی موٹر سائیکل پر کہیں جا رہا تھا، میں نے 1 گاڑی میں سوار 3 لوگوں کو پلاسٹک کپ سڑک پر پھینکتے دیکھا۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے گاڑی میں بیٹھے افراد کو جب کچرا پھینکنے سے منع کیا تو انہوں نے مجھے اوور ٹیک کیا اور  پھر کچھ گلاس سڑک پر پھینکے، میں اُن کے قریب گیا اور کہا کہ سڑک پر کچرا مت پھینکیں تو وہ غصے میں آ گئے اور میری بائیک رکوا کر مجھے پیٹنا شروع کر دیا۔

ان 3 میں سے 2 نے مجھ پکڑ رکھا تھا جبکہ تیسرا مجھے مکّے مار رہا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ تھوڑی دیر بعد پولیس اہلکار موقع پر پہنچے جنہوں نے مجھے اسپتال پہنچایا اور ایف آئی آر کاٹی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات