30 C
Lahore
Wednesday, June 25, 2025
ہومسائنس اینڈ ٹیکنالوجیجنوبی کوریا کے سائنسدانوں نے چارجنگ کے بغیر صدیوں تک استعمال ہونیوالی...

جنوبی کوریا کے سائنسدانوں نے چارجنگ کے بغیر صدیوں تک استعمال ہونیوالی نیو کلیئر بیٹری تیار



(24 نیوز)جنوبی کوریا کے سائنسدان ایسی نیوکلیئر بیٹری بنانے کے بہت قریب پہنچ چکے ہیں جو ڈیوائسز کو ری چارجنگ کیے بغیر صدیوں تک توانائی فراہم کر سکتی ہے۔

ڈائیگو گائیونگبک انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے سائنس دانوں نے کہا ہے کہ نیو کلیئر ٹیکنالوجی کا مقصد لیتھیئم بیٹریوں کی جگہ لینا ہے جو  خراب ہوجاتی ہیں اور ان کو ری چارجنگ کی ضرورت بھی ہوتی ہے۔

یہ نئی بیٹری بیٹا وولٹائکس کے اصول پر مبنی ہے جس کے مطابق بِیٹا تابکاری کی توانائی کو بجلی میں تبدیل کیا جاتا ہے، اس مقصد کے لیے سائنس دان ریڈیو کاربن (کاربن-14) نامی کاربن کے ریڈیو ایکٹیو آئیسوٹوپ کو استعمال کرتے ہیں جو صرف بِیٹا ذرات خارج کرتا ہے۔

ریڈیو کاربن نیوکلیئر ری ایکشنز کا ایک فضلا ہوتا ہے اور اپنے کم قیمت، دستیابی اور دوبارہ استعمال کیے جانے کی وجہ سے ماحول دوست متبادل ہوسکتا ہے،اس کا دیر سے خراب ہونا بیٹری لائف کو کافی عرصے تک بڑھا سکتا ہے۔ ایک اعتبار سے یہ ہزاروں برس تک فعال رہنے کی صلاحیت رکھ سکےگا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات