36 C
Lahore
Tuesday, April 22, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںبابا صدیق کے بیٹے ذیشان کو دھمکی

بابا صدیق کے بیٹے ذیشان کو دھمکی


— فائل فوٹو 

بھارت کی نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے رہنما و مرحوم بابا صدیق کے بیٹے ذیشان صدیق کو جان سے مارنے کی دھمکی ملی ہے۔

بھارتی پولیس کے مطابق مرحوم بابا صدیق کے بیٹے ذیشان صدیق کو ای میل کے ذریعے جان سے مارنے کی دھمکی ملی ہے۔

پولیس نے بتایا ہے کہ دھمکی آمیز ای میل میں کہا گیا ہے کہ ذیشان صدیق کو بھی اسی طرح مار دیا جائے گا جس طرح اس کے باپ کو مارا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق دھمکی آمیز ای میل میں ذیشان صدیق سے 10 کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا ہے کہ دھمکی آمیز ای میل میں لکھا ہے کہ ذیشان صدیق کو ہر 6 گھنٹے بعد ایسی ہی ای میل بھیجی جائے گی۔

اس حوالے سے ذیشان صدیق نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مجھے ’ڈی کمپنی‘ کی طرف سے ای میل کے ذریعے ایک دھمکی ملی ہے اور انہوں نے 10 کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

یاد رہے کہ بابا صدیق کو بشنوئی گینگ سے تعلق رکھنے والے 3 شوٹرز نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔

بھارت کے بدنامِ زمانہ لارنس بشنوئی گینگ نے بابا صدیق کے قتل کی ذمے داری سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے قبول کی تھی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات