33 C
Lahore
Wednesday, June 25, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںکراچی میں پی ایس ایل میچز ختم، شائقین اسٹیڈیم سے روٹھے رہے

کراچی میں پی ایس ایل میچز ختم، شائقین اسٹیڈیم سے روٹھے رہے


کراچی( نصر اقبال / اسٹاف رپورٹر) پی ایس ایل میں کراچی کے شائقین کی ناراضی کا یہ حال رہا کہ رواں ایونٹ کے پانچ میچوں کے دوران اسٹیڈیم میں اس کی مقررہ گنجائش 32ہزار تماشائی بھی اسٹیڈیم نہیں پہنچ سکے، کسی دن میں تماشائیوں کی تعداد دس ہزار کے ہندسے کو چھو نہیں سکی۔

 پیر کو تماشائیوں کی تعداد میں معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا، خالی اسٹیڈیم کی اہم وجوہات میں سخت سیکیورٹی، کھانے پینے کی اشیا مہنگے داموں پر فروخت، میچوں کا یکطرفہ ہونا اہم عناصر ہیں،انعامات کی بھر مار بھی تماشائیوں کو راغب نہ کرسکی ۔ 

ایک تماشائی مرتضی کے مطابق پانچ گھنٹے کے میچ میں پیاسہ رہنا کیسے ممکن ہے، ایک خاتون روبینہ کے مطابق تماشائیوں کو انعامات کی نہیں سہولتوں کی فراہمی ضروری ہے، اسکینر مشین استعمال کی جائے تو زیادہ آسانی ہوگی۔ بنکوں کو بھی ٹکٹ دئیے جائیں تاکہ شائقین آسانی سے ٹکٹ خرید سکیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات