36 C
Lahore
Tuesday, April 22, 2025
ہومانٹرٹینمنٹچاقو حملے کے 3 ماہ بعد سیف علی خان نے قطر میں...

چاقو حملے کے 3 ماہ بعد سیف علی خان نے قطر میں گھر خرید لیا


سیف علی خان — فائل فوٹو

حال ہی میں چاقو بردار شخص کے حملے کا نشانہ بننے والے بالی ووڈ کے چھوٹے نواب اداکار سیف علی خان نے قطر میں گھر خرید لیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سیف علی خان نے حملے کے 3 ماہ بعد قطر کو محفوظ قرار دیتے ہوئے اس کے ایک جزیرے پر پُرتعیش جائیداد خریدی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ شوٹنگ کے لیے کچھ عرصہ قطر میں قیام کیا، اس کے خوبصورت مناظر، کھانے اور طرزِ زندگی نے یہاں گھر خریدنے کے لیے متاثر کیا ہے۔

سیف علی خان کا کہنا ہے کہ یہاں قیام کرنا محفوظ اور گھر سے دور رہ کر بھی گھر کا احساس دلاتا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ میں اہلِ خانہ خصوصاً اپنے بچوں تیمور علی خان اور جہانگیر علی خان کو اپنے اس نئے گھر لے جانے کا منتظر ہوں۔

خیال رہے کہ سیف علی خان کی اس کے علاوہ بھی مختلف جائیدادیں ہیں تاہم فی الحال وہ اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ ممبئی کے باندرہ اپارٹمنٹ میں مقیم ہیں۔

ان کا آبائی پٹودی محل بھی ہے اور لندن میں بھی ان کی جائیداد موجود ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات