36 C
Lahore
Tuesday, April 22, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںپاکستان سمیت دنیا بھر میں آج

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج



(24 نیوز) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم الارض (ارتھ ڈے) منایا جا رہا ہے، اس دن کو منانے کا مقصد کرہ ارض کو درپیش خطرات کے حوالے سے آگاہی پھیلانا ہے۔

ارتھ ڈے باضابطہ طور پر پہلی بار 1970ء میں تقریباً 193 سے زائد ممالک میں عالمی دن کے طور پر منایا گیا، اس دن کو منانے کا مقصد بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانا، قدرتی ماحول کی حفاظت، موسمیاتی تبدیلی اور قدرتی آفات کے اثرات کو کم سے کم کرنا ہے۔

انسان نے اپنی ضروری اور غیر ضروری سرگرمیوں سے زمین کے قدرتی نظام پر گہرے منفی اثرات مرتب کئے جن کا خمیازہ ہم آج زلزلوں، سمندری طوفانوں، خشک سالی، اور قحط جیسی قدرتی آفات کی صورت میں بھگت رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:1930 : سگریٹ کی پیکنگ کیسی تھی، ویڈیو وائرل

اپنی زمین سے محبت کا تقاضا ہے کہ ہم ایسے اقدام کریں جن سے ماحول میں آلودگی کم سے کم ہو، درخت لگائے جائیں، پہلے سے موجود درختوں کی نگہداشت ہمارا فرض اولین ہے، ماحول کو صاف اور آلودگی سے پاک رکھنے کے طریقوں کی آگاہی دینا، پلاسٹک کے تھیلے اور پلاسٹک سے بنی اشیاء کا استعمال کم سے کم یا پھر ترک کر دینا ہی بہتر ہے۔

سب سے اہم بات یہ ہے کہ ارتھ ڈے کو محض ایک دن تک محدود نہ رکھا جائے بلکہ اس دن کئے جانے والے عہد کو اپنی روزمرہ زندگیوں کا حصہ بنا لیا جائے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات