36 C
Lahore
Tuesday, April 22, 2025
ہومتعلیم اور صحتبنیادی مراکز صحت ٹھیکے پر دینے کا پہلا بھیانک نتیجہ سامنے آ...

بنیادی مراکز صحت ٹھیکے پر دینے کا پہلا بھیانک نتیجہ سامنے آ گیا



(زاہد چودھری)محکمہ صحت میں ٹھیکیداری نظام کا بھیانک نتیجہ،بنیادی مراکز صحت ٹھیکے پر  دینے سے 7 ہزار   ڈاکٹرز ، نرسز و پیرامیڈیکس نوکری سے فارغ  ہو گئے،متاثرہ ملازمین نے احتجاج کا اعلان کردیا۔

وزیراعظم ہیلتھ انیشیٹو کے 1080 ملازمین بھی فارغ  ہو گئے اور پروگرام بند ہو گیا،لوکم کے تحت کنسلٹنٹس کی دستیابی کا پروگرام بھی ختم کر دیا گیا۔

ہیلتھ فسیلیٹیز مینجمنٹ کمپنی کے  زیر انتظام 982 بی ایچ یو ٹھیکے پر دینے سے 3712 ملازمین فارغ  ہوئے،ڈیڑھ سو بنیادی مراکز صحت پہلے مرحلے میں ٹھیکے پر دینے سے 1032 ملازم فارغ  ہو ئے،ٹھیکیداری سسٹم سے ہزاروں ڈاکٹرز ، نرسز ، پیرامیڈکس و ملازمت سے فارغ ہوگئے ۔دوسری جانب محکمہ صحت و آبادی میں ٹھیکیداری نظام کے خلاف 7 اپریل کو متاثرہ ملازمین نے پھر احتجاج کا اعلان کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:وہ ڈرامہ سیریل جس نے احدرضامیرکی زندگی بدل دی



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات