36 C
Lahore
Tuesday, April 22, 2025
ہومانٹرٹینمنٹبھارتی اداکارہ ممتاز آج کل جیو ٹی وی کا کونسا ڈرامہ دیکھ...

بھارتی اداکارہ ممتاز آج کل جیو ٹی وی کا کونسا ڈرامہ دیکھ رہی ہیں؟


بھارتی اداکارہ ممتاز عسکری — فائل فوٹو 

بالی ووڈ کی لیجنڈ اداکارہ ممتاز عسکری بھی پاکستانی ڈراموں کی مداح نکلیں۔

اداکارہ ممتاز نے جیو ٹی وی پر نشر ہونے والے سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کے ڈرامہ سیریل ’ڈائن‘ کی تعریف کی ہے۔

اُنہوں نے بتایا کہ میں آج کل ڈرامہ سیریل’ڈائن‘ دیکھ رہی ہوں جس میں مجھے احسن خان اور مہوش حیات کی اداکاری سب سے زیادہ پسند آئی اور ڈرامے میں ان دونوں کے کردار بھی بہت اچھے ہیں۔

بھارتی اداکارہ نے ڈرامے کی تعریف کرتے ہوئے مزید کہا کہ ڈرامے کے ڈائریکٹر نے تو کمال کر دکھایا ہے۔

اُنہوں نے یہ بھی بتایا کہ احسن خان کے میں پہلے بھی کئی ڈرامے دیکھے ہیں اور وہ بہت ہی اچھے اداکار ہیں لیکن اس ڈرامے میں تو اُنہوں نے بہت ہی زبردست کام کیا ہے اور جو کردار اس ڈرامے میں اُنہیں ادا کرنے کو ملا وہ بہت اہم ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات