36 C
Lahore
Tuesday, April 22, 2025
ہومجرم و سزاسٹیج ڈانسر کے قتل میں ملوث مجرم کو سزائے موت 

سٹیج ڈانسر کے قتل میں ملوث مجرم کو سزائے موت 



(ویب ڈیسک) سٹیج ڈانسر کے قتل میں ملوث مجرم کو سزائے موت سنادی گئی۔

لاہور کی سیشن کورٹ نے سٹیج ڈانسر کو قتل کرنے کے مقدمے میں ملوث مجرم کو سزائے موت اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔

ایڈیشنل سیشن جج چوہدری شاہد امین نے قتل کیس کا فیصلہ سنایا،مجرم کے خلاف تھانہ اقبال ٹاؤن پولیس نے 2022 میں مقدمہ درج کیاتھا۔

پراسیکیوشن کی جانب سے مقدمے میں 18 گواہوں کے بیانات قلمبند کئے گے،مجرم پر سٹیج ڈانسر شازیہ کو فائرنگ کرکے قتل کرنے اور ان کی دو بہنوں کو زخمی کرنے کا الزام تھا۔

یہ بھی پڑھیں:فیروزخان ہسپتال داخل، مداح تشویش میں مبتلا

عدالت نے تمام گواہوں کے بیانات اورشواہد کا جائزہ لینے کے بعد مجرم وارث کوسزائے موت اورپانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی، فیصلے کے بعد مجرم کو جیل منتقل کردیا گیا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات