36 C
Lahore
Tuesday, April 22, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںقومی گیمز دسمبر میں کراچی میں ہی کرانے کا فیصلہ

قومی گیمز دسمبر میں کراچی میں ہی کرانے کا فیصلہ


کراچی ( نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر) پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن نے پی او اے اسپورٹس کمیشن کی سفارش پر 35ویں قومی گیمز دسمبر میں کراچی میں کرانے کی منظوری دے دی ہے، پی او اے ایگزیکٹیو کمیٹی کا اجلاس پیر کو صدر عارف سعید کی سربراہی میں لاہور میں ہوا ، مختلف فیڈریشنوں کے نمائندوں نے اچانک گیمز کے التواء پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جن وجوہات کو کا جواز بنایا گیا اس کا پہلے سے علم تھا ۔ سندھ کے نمائندوں نے گیمز یکم سے نومئی تک لاہور میں کرانے کی پنجاب اولمپکس کی پیشکش کو اولمپکس اسپرٹ کے منافی قرار دیا،اجلاس میں قومی گیمز سے قبل تمام فیڈریشوں کو اپنے قومی ایونٹس بھی کرانے کی ہدایت کی گئی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات