35 C
Lahore
Tuesday, April 22, 2025
ہومتجارتی خبریںچارماہ کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت میں کتنااضافہ ہوا؟جانیے

چارماہ کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت میں کتنااضافہ ہوا؟جانیے



 (ویب ڈیسک)سال 2025 کے دوران اب تک پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 70 ہزار روپے سے زائد کااضافہ ہوچکا ہے۔

 پاکستان میں سال 2025 کے آغازپرایک تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 72 ہزار کے لگ بھگ تھی، تاہم صرف چار مہینوں سے بھی کم عرصے میں سونے کی قیمت میں فی تولہ 77 ہزار روپے کااضافہ ہوا۔

 یکم جنوری 2025سے 20اپریل2025 تک کا حساب لگایا جائے تو فی تولہ سونے کی قیمت میں 77 ہزار 100 روپے اضافہ ہوا جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 66 ہزار 100 روپے بڑھی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستانی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 49 ہزار 700 جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 99 ہزار 811 روپے ریکارڈ کی گئی۔

عالمی مارکیٹ میں چندروزقبل تک سونے کی فی اونس قیمت جو 3150 ڈالرز کے آس پاس تھی وہ 3326 ڈالرز فی اونس پر جا پہنچی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ملائیشیا جانے والے پاکستانیوں کیلئے ویزا فیس کتنی ہوگی؟

سال 2025ء کے دوران عالمی اقتصادی صورتحال اور سونے کی مانگ کے پیش نظر اس دھات کی قیمت میں 712 ڈالر کا اضافہ ہواجس کے نتیجے میں سونا 3326 ڈالرز فی اونس تک پہنچ گیا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات