33 C
Lahore
Wednesday, April 30, 2025
ہومقومی خبریںسٹی کورٹ میں وکلاء کی ہڑتال، سائلین پریشان

سٹی کورٹ میں وکلاء کی ہڑتال، سائلین پریشان


— فائل فوٹو

کراچی کی سٹی کورٹ میں وکلاء کی جانب سے ہڑتال کے باعث سائلین کو مشکلات کا سامنا ہے۔

سندھ بار کونسل کی کال پر کراچی بار نے سٹی کورٹ میں ہڑتال کی ہے۔

آج صبح وکلاء نے سٹی کورٹ کے داخلی دروازے بند کر دیے جس کے بعد عدالت کے باہر سائلین کا رش لگ گیا اور عدالتی کارروائی معطل ہو گئی۔

سندھ بار کونسل کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وکلاء برادری کے مطالبات تسلیم نہ ہونے تک عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ سندھ بار کونسل نے نہروں کی تعمیر کے معاملے پر غیر معینہ مدت کے لیے عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات