39 C
Lahore
Tuesday, April 22, 2025
ہومتعلیم اور صحتملک کے 20 اضلاع  میں پولیو وائرس کی تصدیق

ملک کے 20 اضلاع  میں پولیو وائرس کی تصدیق



(ویب ڈیسک)ملک کے 20 اضلاع کے 25 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوگئی ۔

نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (ای او سی)  فار پولیو کے مطابق کوئٹہ، خضدار، لاہور، ملتان، نوری آباد، بنوں، لکی مروت اور بہاولپور سمیت 20 اضلاع کے نمونوں میں وائرس موجود ہے۔

نیشنل ایمرجنسی سینٹر کا کہنا ہے کہ ملک کے 31 اضلاع کے 35 ماحولیاتی نمونوں کے منفی ہونے کی تصدیق ہوئی ہے، مسلسل مہمات کے نتیجے میں پولیو وائرس کے پھیلاؤ اور کیسز میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق بلوچستان کے بھی 9 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جن میں دکی،کیچ، لسبیلہ، لورالائی،پشین،نصیرآباداوراوستہ محمد شامل ہیں، ان اضلاع سے ماحولیاتی نمونے 5 سے 19مارچ تک لیے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی حکومت نے مسافروں کے لیے نئی سفری ہدایت جاری کردی

قومی ادارہ صحت کامزید کہنا ہے کہ 21 تا 27 اپریل ملک بھر میں قومی پولیو مہم کا انعقاد کیا جائے گا، مہم کے دوران 4 کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے،والدین سے درخواست ہے کہ بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلوائیں، مسلسل ویکسی نیشن کی بدولت قوتِ مدافعت میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات