39 C
Lahore
Tuesday, April 22, 2025
ہومخاص رپورٹپی ایس ایل :بابر اعظم کو کراچی کنگز نے کیوں نکالا؟

پی ایس ایل :بابر اعظم کو کراچی کنگز نے کیوں نکالا؟



(24 نیوز)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے بابراعظم کو ریلیز کرنے وجہ بتادی۔

 ایک پروگرام کے دوران پی ایس ایل کی سابق چیمپئن ٹیم کے اونر سلمان اقبال نے انکشاف کیا کہ کراچی کنگز کی فرنچائز بابراعظم کو نمبر 3 کھلانا چاہتی تھی، جس پر اختلاف ہوا۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم انتظامیہ نے فیصلہ کیا تھا کہ بابراعظم کو نمبر 3 بیٹر کے طور پر پلئینگ الیون میں شامل جائے گا تاہم وہ اس پوزیشن پر کھیلنے کو تیار نہیں تھے۔

مزید پڑھیں:پی ایس ایل: کراچی اور کوئٹہ آج مد مقابل

سلمان اقبال نے کہا کہ بابراعظم اگر نمبر 3 پر کھیلنے کو تیار ہوجاتے تو وہ آج بھی کراچی کنگز کے سکواڈ کا حصہ ہوتے تاہم اختلاف کی وجہ سے ہمیں انہیں ریلیز کرنا پڑا۔

یاد رہے کہ بابراعظم ملک اور فرنچائز دونوں کیلئے ٹی20 کرکٹ میں بطور اوپنر ہی کھیلنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

 پی ایس ایل میں انہوں نے 76 اننگز میں اوپننگ کی، اس دوران 47.01 کی اوسط اور 129.13 کے اسٹرائیک ریٹ سے 3103 رنز بنائے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 2023 سے قبل ٹیم نے اپنے مارکی پلیئر بابراعظم کی ٹریڈ کی تھی، وہ پشاور زلمی میں بطور کپتان چلے گئے تھے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات