(ویب ڈیسک)ڈیجیٹل پلیٹ فارمز سے شہرت حاصل کرنے والے بین الاقوامی شہرت یافتہ پاپ سنگر حسن رحیم نے خاموشی سے شادی کرلی۔
فوٹواینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر گلوکار نے اپنی دلہن کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنی شادی کا اعلان کیا ۔
سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصویر شادی کے سلسلے میں منعقد ہونے والی کس تقریب کی ہے؟ یہ تو گلوکار نے نہیں بتایا، البتہ اس تصویر کو یا سوشل میڈیا پر دکھائی دینے والی ان کی شادی سے منسلک کوئی بھی پوسٹ، تصاویر یا ویڈیو کو ری شیئر کرنے سے منع کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ہنی سنگھ اور 25 سالہ مصری ماڈل کے درمیان قربتیں بڑھنے لگیں
حسن رحیم کے مطابق میری اجازت کے بغیر شادی کی تصاویر یا ویڈیوز شیئر کرنا پرائیویسی کی خلاف ورزی کے زمرے میں آئے گا۔
گلوکار کی جانب سے شادی کا اعلان ہوتے ہی مداحوں اورشوبزستاروں کی بڑی تعداد انہیں مبارک باد دیتی دکھائی دے رہی ہے۔