35 C
Lahore
Tuesday, April 22, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںپوپ فرانسس کے انتقال سے دنیا امن کے داعی سے محروم ہو...

پوپ فرانسس کے انتقال سے دنیا امن کے داعی سے محروم ہو گئی، صدر فرانسیسی ایسوسی ایشن


‎پیرس)رضا چوہدری /نمائندہ جنگ ) صدر حسن حسین ویلفر (ڈیتھ ) ایسوی ایشن فرانس صوفی اسکالر سید ڈاکٹر کمال حسین شاہ نے کہا ہے کہ پوپ فرانسس نے ساری زندگی امن اور سکون کی بات کی،ان کی انسانیت کےلئے خدمات کو ہمشہ یاد رکھا جائے گا، ان کے انتقال سے دنیا امن کے داعی سے محروم ہو گئی ہے۔انہوں کہاکہ دنیا ایک بار پھر انسانیت سے محبت اور امن کا درس دینے والے عظیم رہنما سے محروم ہو گئی ہے ۔ پوپ فرانسس کے عزیز واقارب اور ان کے چاہنے والوں سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے ڈاکٹر کمال نے کہا کہ مرحوم انتہائی شفیق اور حلیم طبیعت کے مالک تھے، اللہ نے انہں طویل عرصہ خدمت کا موقع دیا ۔اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے سینئر نائب صدر سید کفایت حسین نقوی نے بھی اظہار تعزیت کرتے ہو ئے کہا کہ دنیا میں امن کیلئے پوپ فرانسس نے ماضی میں عراق کے دورہ کیا تھا ،آنجہانی انتہائی شفیق اور حلیم طبیعت کے مالک تھے اللہ نے انہیں طویل عرصہ خدمت کا موقع دیا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات