23 C
Lahore
Tuesday, April 22, 2025
ہومانٹرٹینمنٹبابیل نے والد عرفان خان کی موت کے بعد لگے الزام کا...

بابیل نے والد عرفان خان کی موت کے بعد لگے الزام کا جواب دیدیا


مرحوم اداکار عرفان خان کے صاحبزادے اور اداکار بابیل خان نے والد کی موت سے فائدہ اٹھانے کے الزام پر جواب دے دیا۔

26 سالہ بابیل خان ان دنوں اپنی نئی فلم لاگ آؤٹ کی پروموشن میں مصروف ہیں۔ انہوں نے حالیہ انٹرویو میں والد کی وفات سے جڑے الزامات اور تنقید پر کھل کر بات کی۔

ایک سوال کے جواب میں اداکار نے کہا کہ مجھ پر الزام لگایا گیا کہ میں نے اپنے والد کی موت کو اپنے کیریئر کو آگے بڑھانے کےلیے استعمال کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عرفان خان کی وفات ہوئی تو اچانک توجہ مجھ پر مرکوز ہوگئی اور میں اس کےلیے تیار نہیں تھا۔

بابیل خان نے یہ بھی کہا کہ اس سب کے درمیان ایک لمحہ تھا جو میرے دل میں رہ گیا، جب بابا کو اسپتال سے جنازے کےلیے لے جایا جارہا تھا تو سڑکیں مداحوں سے بھری پڑی تھیں۔

اُن کا تھا کہ یہ وہ وقت تھا جب کورونا وائرس تھا لیکن لوگوں نے اپنی جان کی پرواہ نہیں مگر وہ عرفان خان کو الوداع کہنا چاہتے تھے، وہ رو رہے تھے، یہ احساس بہت حقیقی تھا۔

اداکارہ نے کہا کہ یہی وہ لمحہ تھا جب مجھے احساس ہوا کہ عرفان خان کی جدائی کا غم صرف میرا نہیں بلکہ اُن لاکھوں لوگوں کا بھی ہے، جو میرے والد سے محبت کرتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ اس دوران ہر کسی نے میرے جذبات کو سچ نہیں مانا بلکہ بعض تو اس پر سوال اٹھاتے ہیں، اگر میں اپنے والد کی موت کو اپنے کیریئر کے لیے استعمال کرتا تو آج بھی آڈیشن نہ دے رہا ہوتا۔

بابیل خان نے کہا کہ میں تو محبت بانٹ رہا تھا کیونکہ ہمیں ہر طرف سے محبت ملی تھی، جس کا میں احترام کرتا ہوں۔

اداکارہ نے 2022ء میں ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر ریلیز ہونے والی فلم’ کلا‘ سے اداکاری کا سفر شروع کیا، جس میں ترپتی دیمری نے پرفارمنس دی تھی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات