بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے ایک ویڈیو پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے جس میں آئی پی ایل میچ کے موقع پر پرستاروں کی جانب سے انکے شوہر اور سیاسی رہنما راگھو چڈھا کو جیجو (بہنوئی) پکارا گیا تھا۔ پرینیتی نے اپنے انسٹا گرام اسٹوریز پر اس ویڈیو کو ری شیئر کیا۔
یہ کلپ دراصل راگھو چڈھا کے پرستار نے شیئر کیا تھا جو مہا راجہ یدوندرا سنگھ انٹر نیشنل اسٹیڈیم مولنپور میں بنائی گئی تھی، جہاں پر اتوار کو رائل چیلنجرز بینگلورو اور پنجاب کنگز کا میچ ہوا تھا۔
اس موقع پر اسٹیڈیم میں راگھو چڈھا کو دیکھ کر کراؤڈ نے انھیں جیجو پکارنا شروع کیا۔ جس پر راگھو چڈھا نے مسکراتے ہوئے ہاتھ ہلا کر جواب دیا۔
اس کلپ میں جو لفظ سنا جا رہا ہے اس میں پرستار راگھو چڈھا جیجو آر سی بی ۔ پی بی کے ایس میچ پکار رہے ہیں۔ جبکہ پرینیتی نے اسے ری شیئر کرتے ہوئے: لفنگ فیس ایموجیز اور کہا آپ لوگ بہت پیارے ہیں، لکھا۔
یاد رہے کہ پرینیتی چوپڑا کی راگھو سے 24 ستمبر 2023 کو اودھے پور راجستھان میں شادی ہوئی تھی۔