23 C
Lahore
Tuesday, April 22, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںجنگ بندی کےلیے ہمارا رویہ مثبت رہا، یوکرین نے اسے کھیل کے...

جنگ بندی کےلیے ہمارا رویہ مثبت رہا، یوکرین نے اسے کھیل کے طور پر لیا، صدر پیوٹن


روسی صدر پیوٹن(فائل فوٹو)۔

یوکرین سے مذاکرات پر روسی صدر ولادیمر پیوٹن کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کے لیے ہمارا رویہ ہمیشہ مثبت رہا ہے۔ 

روسی میڈیا پر گفتگو کے دوران روسی صدر کا کہنا تھا کہ اسی وجہ سے ہم نے ایسٹر پر عارضی جنگ بندی کا اقدام کیا۔ یوکرین نے عارضی جنگ بندی کو کھیل کے طور پر لیا۔ ہم امن کی تمام تجاویز پر مثبت ہیں۔ 

دوسری جانب امریکا کی روس یوکرین تنازع حل کرنے کی کوششوں کے حوالے سے یوکرینی صدر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ یوکرینی وفد برطانوی، فرانسیسی اور امریکی نمائندوں سے ملاقات کرے گا۔

یوکرینی صدر نے کہا کہ یوکرینی وفدکی تینوں ممالک کے نمائندوں سے بدھ کو لندن میں ملاقات ہوگی۔ یوکرین جتنا ممکن ہوگا تعمیری طور پر بات چیت میں پیشرفت کے لیے تیار ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات