24 C
Lahore
Tuesday, April 22, 2025
ہومانٹرٹینمنٹ10 سال رقم جمع کرکے لگژری گاڑی خریدی، ایک گھنٹے میں جل...

10 سال رقم جمع کرکے لگژری گاڑی خریدی، ایک گھنٹے میں جل کر راکھ ہوگئی


تصویر سوشل میڈیا۔

جاپان میں ایک شخص نے اپنے خوابوں کی فیراری  458 اسپائیڈر کار خریدنے کیلئے 10 برس تک پیسے جمع کیے لیکن پہلی بار جب وہ اسکی ٹیسٹ ڈرائیو کو نکلا تو ایک گھنٹے کے اندر ہی کار جل گئی اور وہ یہ منظر دیکھتا رہ گیا۔

جاپانی سوشل میڈیا پر میوزک پروڈیوسر ہونکون کی افسوسناک کہانی کی باز گشت موجود ہے۔ 

33 سالہ جاپانی میوزک پروڈیوسر نے حال ہی میں ایکس (سابق ٹوئٹر) پر یہ کہانی شیئر کی کہ وہ کس طرح صرف چند منٹوں کے لیے اپنے خوابوں کی فراری سے لطف اندوز ہوسکا۔

16 اپریل کو کار میں اس وقت آگ لگ گئی جب وہ اسے ٹوکیو کے شوٹو ایکسپریس وے پر چلا رہا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ اسے کار پہنچائی گئی اور وہ اس کی ٹیسٹ ڈرائیو پر نکلا تھا جب اس نے سفید دھواں دیکھا۔

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

 پہلے تو وہ سمجھا کہ یہ اس کے ساتھ والی کار سے نکل رہا ہے، لیکن جیسے ہی وہ گاڑی دور ہوئی تو یہ واضح ہوگیا کہ دھواں اسکی اپنی فیراری سے نکل رہا ہے۔ جس پر وہ کار سے باہر نکلا اور اس نے فائر ڈپارٹمنٹ کو بلالیا اور اسکے بعد اگلے 20 منٹ تک اپنے خوابوں کی کار کو جلتا دیکھتا رہا۔

اسکا کہنا ہے کہ میں جاپان میں واحد شخص ہوں جس نے تین لاکھ چھ ہزار امریکی ڈالر صرف اس لیے خرچ کیے تاکہ اپنی کار کی جلتی تصویر لگا سکوں۔ ادھر ٹوکیو پولیس کے مطابق کار کے کسی حادثے کی کوئی علامت نہیں ملی لیکن تفتیش جاری ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات