24 C
Lahore
Tuesday, April 22, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںکراچی کنگز کا پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا...

کراچی کنگز کا پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ


فوٹو: ایکس

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے 11ویں میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ 

کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ایرینا میں کھیلے جارہے اس میچ کےلیے دونوں ٹیموں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ 

ٹاس کے موقع پر پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ٹاس جیت کر بولنگ کرنا چاہ رہے تھے، تاہم ٹاس ہمارے ہاتھ میں نہیں ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ میچ جیتنے پر اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے۔ پچ کو دیکھ کر 160 سے 170 اچھا اسکور ہوگا۔

کراچی کنگز کی ٹیم کپتان ڈیوڈ وارنر، ٹم سیفرٹ، جیمز ونس، سعد بیگ، خوشدل شاہ، عرفان خان نیازی، محمد نبی، عامر جمال، عباس آفریدی، حسن علی اور میر حمزہ پر مشتمل ہے۔ 

پشاور زلمی کی کپتانی بابر اعظم کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں صائم ایوب، محمد حارث، ٹام کوہلر کیڈمور، حسین طلعت، مچل اوین، عبدالصمد، لوک ووڈ، الزاری جوزف، عارف یعقوب اور علی رضا شامل ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات