بالی ووڈ اداکار اور فلم ساز سہیل خان کی سابقہ اہلیہ سیما سجدیہہ نے کہا ہے کہ طلاق نے مجھے سیکھ کر آگے بڑھنے پر مجبور کیا۔
حالیہ انٹرویو میں دی فیبولس لائفز آف بالی ووڈ وائیوز کی اسٹار 48 سالہ سیما سجدیہہ نے سہیل خان سے طلاق کے بعد کی زندگی اور خود میں رونما ہونے والی تبدیلیوں پر بات کی۔
انہوں نے بتایا کہ شادی میں انسان مطمئن زندگی کا عادی اور انحصار پسند بن جاتا ہے، ہر چیز کا الزام اپنے ساتھ پر لگادیتا ہے۔
سیما سجدیہہ نے مزید کہا کہ شادی کے دوران میں بہت ہی زیادہ منحصر مزاج بن گئی تھی، طلاق کے بعد کئی چیزوں کو خود ہی سمجھنا پڑا، جس میں انشورنس پالیسی بنیادی چیز بھی شامل ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ طلاق کے بعد بڑی ہوگئی ہوں، میں آزاد ہوں، خود اپنا خیال رکھ سکتی ہوں، اکیلے ریسٹورنٹ میں جاکر کھانا کھا سکتی ہوں، اکیلے سفر کرتی ہوں۔
سیما سجدیہہ نے اپنے بچپن کے دوست اور سابقہ منگیتر کے ساتھ تعلقات پر بات کی اور بتایا کہ یہ آسان نہیں تھا، خاص بات یہ ہے ہم دونوں جوان نہیں، میرا ایک ماضی ہے، دو بچے ہیں، اسی طرح وکرم اہوجہ کے بھی 2 بچے ہیں، ایسے میں آگے بڑھنا آسان نہیں ہوتا، لیکن اب ہم عمر کے جس حصے میں ہیں تو ہمیں سب کے جذبات کا خیال رکھنا پڑتا ہے۔
سیما سجدیہہ اور سہیل خان 1998ء سے 2022ء تک شادی کے بندھن میں رہے، اُن کے دو بیٹے نیروان اور یوحان ہیں۔