29 C
Lahore
Thursday, June 26, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںیمن کے دارالحکومت صنعا میں امریکی فضائی حملے 12 افراد جاں بحق...

یمن کے دارالحکومت صنعا میں امریکی فضائی حملے 12 افراد جاں بحق 30 زخمی



(24  نیوز)یمن کے دارالحکومت صنعا پر امریکی فضائی حملوں میں 12 افراد جاں بحق ہوگئے۔

یمن کے حوثی باغیوں کی وزارت صحت کے مطابق اتوار کی رات امریکا نے دارالحکومت صنعا کے ضلع فروا میں ایک بازار اور رہائشی علاقے پر بمباری کی جس کے نتیجے میں کم از کم 12 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہو گئے۔

یمنی خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ  اتوار کی رات وسطی صوبہ مارب، مغربی شہر الحدیدہ اور شمالی علاقے صعدہ میں بھی امریکی فضائی حملے کیے گئے۔ان حملوں میں جانی نقصان کی اطلاعات فی الحال موصول نہیں ہوئیں۔

 یہ بھی پڑھیں:بارشیں ہی بارشیں،محکمہ موسمیات نے پھر خوشخبری سنادی

یاد رہے کہ امریکی فوج یمن پر گزشتہ ایک ماہ سے تقریباً روزانہ کی بنیاد پر فضائی کارروائیاں کر رہی ہے۔

امریکا کا کہنا ہے کہ وہ حوثی دہشت گردوں کو نشانہ بنا رہی ہے تاکہ خلیج میں بین الاقوامی جہاز رانی پر حملے روکے جا سکیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات