(زاہد چوہدری)نرسنگ کالجز میں داخلوں میں مبینہ گھپلے ،محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ نے 4 رکنی تحقیقاتی کمیٹی بنا دی ۔
تفصیلات کے مطابق داخلوں میں مبینہ گھپلے کی تحقیقات کیلئے بنائی جانیوالی4 رکنی کمیٹی کیلئے ڈپٹی سیکریٹری میڈیکل ایجوکیشن کو سربراہ مقرر کیا گیا ہے جبکہ ڈی جی نرسنگ ، ڈائریکٹر آئی ٹی ہیلتھ فاونڈیشن بھی کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پنجاب ہیلتھ فاونڈیشن کے تحت نرسنگ کالجز کے داخلوں میں سنگین گھپلوں کا اندیشہ ہے ،گزشتہ سال بھی نرسنگ کت داخلوں میں بڑے پیمانے پر گھپلے کا انکشاف ہوا تھا ۔نرسنگ کالجز کی میرٹ لسٹیں تبدیل کرکے کم نمبرز والوں کو داخلہ دیا گیا ۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کا پنجاب ہیلتھ فاونڈیشن کے تحت نرسنگ ایڈمشن کا تجربہ بدترین رہا ۔
یہ بھی پڑھیں:KFC ریسٹورنٹ پر پٹرول بم سے حملہ، فوٹیج منظرِ عام پر آ گئی