26 C
Lahore
Tuesday, April 22, 2025
ہومانٹرٹینمنٹاداکارہ دیشا پٹنی کی بہن خوشبو کو ملی ننھی بچی والدین کے...

اداکارہ دیشا پٹنی کی بہن خوشبو کو ملی ننھی بچی والدین کے سپرد


—تصویر بشکریہ انسٹاگرام

اداکارہ دیشا پٹنی کی بہن خوشبو کو ایک بچی گھر کے پاس ایک پرانی بلڈنگ میں گند میں پڑی ملی تھی، جسے  بعد میں پولیس نے بچی کے والدین کے سپرد کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی اداکارہ دیشا پٹنی جہاں فلموں میں اپنے گلیمرس کرداروں کی وجہ سے اکثر بھارتی میڈیا کی نظر میں رہتی ہیں، ان کی بہن خوشبو پٹنی ان کے مقابلے میں ایک بالکل مختلف شناخت رکھتی ہیں، خوشبو پٹنی جو پیشے کے اعتبار سے بھارتی زمینی فوج کی سابق افسر ہیں، اور فٹنس ٹپس کے حوالے سے جانی جاتی ہیں۔

خوشبو پٹنی نے سو شل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اس حوالے سے ویڈیو میں بتایا تھا کہ کوئی شخص اس بچی کو ان کے گھر کے پیچھے پرانی بلڈنگ میں گندی جگہ پر چھوڑ کر چلا گیا تھا، خوشبو اس بچی کو گھر لے گئی تھیں، خوشبو نے بعد میں بچی کو پولیس کے سپرد کر دیا تھا۔

بعد میں پولیس کو اس بچی کے والدین مل گئے، تاہم خوشبو کا اس حوالے سے کہنا ہے اس حوالے سے بہت افسردہ ہوں  کہ لڑکی کے والد اس بچی کو دیکھنے نہیں آئے، کوئی اپنی بیٹی کے لیے اتنا لاپرواہ کیسے ہو سکتا ہے؟

خوشبو نے بتایا ہے کہ اس بچی کی عمر 8 سے 9 ماہ ہے، جسے ایک شخص نے ریلوے اسٹیشن سے اغواء کیا تھا۔

اس سے قبل خوشبو نے اپنی اس ویڈیو میں اپنے فالوورز سے اس حوالے سے اپیل میں کہا تھا کہ اس لڑکی کے والدین کو تلاش کرنے میں مدد کریں، انہوں نے معصوم لڑکی کو پولیس کے سپرد کر دیا تھا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات