26 C
Lahore
Tuesday, April 22, 2025
ہومتجارتی خبریںجب تک معاملات عدالت میں ہیں 5G ٹیکنالوجی کی خریداری نہیں کر...

جب تک معاملات عدالت میں ہیں 5G ٹیکنالوجی کی خریداری نہیں کر سکتے: چیئرمین پی ٹی اے


—فائل فوٹو

بیرسٹر گوہر علی خان کی سربراہی میں قومی اسمبلی کی ذیلی کمیٹی انفارمیشن ٹیکنالوجی کا اجلاس ہوا۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ مختلف کمپنیز کے مقدمات ہیں، بہتر ہوتا کہ سب کیسز کو ایک ساتھ بریف کیا جاتا۔

چیئرمین پی ٹی اے کہا کہ فائیو جی کے ساتھ جو کمپنیاں متعلقہ ہیں ان پر حکمِ امتناع سے ہمیں فرق پڑتا ہے، فائیو جی سے متعلق کمپنیز پی ٹی اے یا حکومت پر واجبات کے مقدمات کر کے حکمِ امتناع لیتی ہیں تو آکشن کیسے ہو گا؟ وزیرِ اعظم سے اجلاس میں درخواست کی تھی کہ فائیو جی سے متعلق مقدمات جلد نمٹائے جائیں۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ مقدمات تو چلتے رہیں گے مگر جب فائیو جی کی فریکوینسی پی ٹی اے کی ملکیت ہے تو آکشن کرنے میں ممانعت نہیں۔

نمائندہ پی ٹی اے نے بتایا کہ جب تک مقدمات عدالت میں ہیں آکشن نہیں ہو سکتی۔

ممبر کمیٹی شرمیلا فاروقی نے سوال کیا کہ یہ آپ کا خدشہ ہے فائیو جی آکشن نہیں ہو سکتی یا کوئی ٹھوس وجوہات ہیں؟ 

چیئرمین پی ٹی اے نے بتایا کہ کمپنیز نے کہا کہ جب تک معاملات عدالت میں ہیں فائیو جی ٹیکنالوجی کی خریداری نہیں کر سکتے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اگر مقدمات پر حکمِ امتناع نہیں تو زیرِ التواء مقدمات سے اتنا فرق نہیں پڑتا، فائیو جی فریکوینسی ہمیں چاہیے، قبائلی علاقوں میں بھی چاہیے مگر آپ مقدمات میں الجھ رہے ہیں، ہمیں صرف وہ مقدمات دیکھنے ہیں جو فائیو جی پر حکمِ امتناع سے متعلق ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات