24 C
Lahore
Tuesday, April 22, 2025
ہومخاص رپورٹ سنگین  الزاماتسابق وزیر اعظم کیخلاف عالمی سطح پر کارروائی کی تیاری

 سنگین  الزاماتسابق وزیر اعظم کیخلاف عالمی سطح پر کارروائی کی تیاری



 ( 24 نیوز)سابق بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے خلاف مظالم اور سنگین جرائم کے الزامات پر بین الاقوامی سطح پر گھیراؤ کی تیاری شروع کر دی گئی ہے، نیشنل سینٹرل بیورو نے انٹرپول کو ریڈ نوٹس جاری کرنے کی باقاعدہ درخواست دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل کی جانب سے دی گئی درخواست پر بنگلہ دیشی پولیس نے انٹرپول سے رابطہ کیا ہے، جس میں شیخ حسینہ سمیت 12 افراد کو ”مفرور“ قرار دے کر ان کی بین الاقوامی سطح پر گرفتاری کے لیے کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

 یہ  بھی پڑھیں:سکیورٹی خدشات ،اہم شہر میں کرفیو نافذ  

 انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل کے چیف پراسیکیوٹر نے نومبر میں انٹرپول سے اس حوالے سے مدد مانگی تھی۔ بنگلہ دیشی پولیس کا کہنا ہے کہ ریڈ نوٹس کی درخواست عدالتی احکامات اور ٹھوس شواہد کی بنیاد پر دی گئی ہے جس کا مقصد ان افراد کو عالمی سطح پر انصاف کے کٹہرے میں لانا ہے۔

ریڈ نوٹس جاری ہونے کی صورت میں شیخ حسینہ سمیت تمام 12 مفرور ملزمان کی بین الاقوامی سطح پر تلاش اور گرفتاری کی کوششیں تیز ہو جائیں گی۔ اطلاعات کے مطابق شیخ حسینہ کو بھارت نے پناہ دی ہوئی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات