30 C
Lahore
Saturday, June 28, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںکیتھولک میسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس 88 سال کی عمر میں...

کیتھولک میسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس 88 سال کی عمر میں چل بسے


پوپ فرانسس—فائل فوٹو

کیتھولک مسیحی برادری کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس خورجے ماریو برگولیو 88 سال کی عمر میں چل بسے۔

اس حوالے سے ویٹی کن سٹی نے اعلامیہ جاری کر دیا۔

پوپ فرانسس رومن کیتھولک چرچ کے پہلے لاطینی امریکی رہنما تھے، وہ طویل بیماری کے بعد چند روز قبل ہی صحت یاب ہو کر اسپتال سے ڈسچارج ہوئے تھے۔

88 سالہ پوپ فرانسس کو 14 فروری کو سانس کی شدید تکلیف کے باعث اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

نمونیا کے باعث 5 ہفتے اسپتال میں گزارنے کے بعد پوپ فرانسس گزشتہ ماہ ویٹی کن سٹی لوٹے تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پوپ فرانسس نے اتوار کو ایسٹر کے موقع پر لوگوں سے ملاقاتیں بھی کی تھیں اور غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا تھا۔

پوپ فرانسس کا اصل نام خورجے ماریو برگولیو ہے۔

وہ 17 دسمبر 1936ء کو ارجنٹینا کے شہر بیونس آئرس میں پیدا ہوئے تھے اور 2013ء میں رومن کیتھولک چرچ کے سربراہ بنے تھے۔

پوپ فرانسس اس سے پہلے ارجنٹینا کے دارالحکومت بیونس آئرس کے آرچ بشپ تھے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات