29 C
Lahore
Monday, April 21, 2025
ہومقومی خبریںنیو کراچی سے اغوا ہونے والی 16 سالہ لڑکی کے معاملے میں...

نیو کراچی سے اغوا ہونے والی 16 سالہ لڑکی کے معاملے میں اہم پیشرفت


نیو کراچی انڈسٹریل ایریا سے لاپتہ ہونے والی 16 سالہ لڑکی کے معاملے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق لڑکی کے اہلخانہ کو اغوا سے متعلق فون کرنے والے 3 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

اس سے قبل نیو کراچی انڈسٹریل ایریا سے لاپتہ ہونے والی 16 سالہ لڑکی کے اغوا کا مقدمہ والد کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں درج ایف آئی آر کے متن کے مطابق 16 سالہ لڑکی دوپہر 2 بجے مدرسہ پڑھنے گئی تھی لیکن واپس نہیں آئی۔

بھائی کے مطابق بہن کے لاپتہ ہونے کے بعد نامعلوم نمبر سے کال موصول ہوئی، جس میں بتایا گیا کہ اس نے لڑکی کو اغوا کرلیا۔

پولیس حکام کے مطابق مغوی لڑکی کے اہل خانہ سے رابطے میں ہیں، واقعے کی تفتیش جاری ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات