29 C
Lahore
Monday, April 21, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںسابق امریکی سفیر کا ملک میں مذہبی تعصب کے رحجان پر اظہار...

سابق امریکی سفیر کا ملک میں مذہبی تعصب کے رحجان پر اظہار تشویش


ڈیلس(راجہ زاہد اختر خانزادہ) سینٹر آف ایکسی لینس فار کمیونٹی سروسز (CECS) نے اپنا تیسرا سالانہ بین المذاہب عشائیہ منعقد کیا، جس میں مختلف مذاہب اور قومیتوں سے تعلق رکھنے والے معزز مہمانوں اور نمائندوں نے شرکت کی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی امریکہ کے سابق سفیر برائے ارجنٹائن مارک اسٹینلی تھے،اس موقع پر انہوں نے امریکہ میں مذہبی تعصب کے رحجان پراظہار تشویش کیا ، انہوں نے اپنے سفارتی تجربات حاضرین سے شیئر کیے۔ انہوں نے بتایا کہ بطور سفیر، وہ ہر سال رمضان المبارک میں مسلمان ممالک کے سفیروں کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کرتے تھے، تاکہ تہذیبوں کے درمیان ایک پل قائم کیا جا سکے۔ “افطار کے دوران ہونے والی گفتگو صرف کھانے پر نہیں ہوتی، بلکہ یہ روح کو بھی غذا دیتی ہے۔ مارک اسٹینلی نے امریکہ میں مذہبی تعصب کے بڑھتے رجحان پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ وطن واپسی پر انہیں نفرت کی شدت کا سامنا ہوا۔ “ہمیں اس بڑھتی ہوئی نفرت کے خلاف کوئی مؤثر حل تلاش کرنا ہوگا،انہوں نے کہا ارجنٹائن لوگ مذہب اور نسل کی بنیاد پر تقسیم نہیں، بلکہ وہ ایک دوسرے کے ساتھ امن اور احترام سے رہتے ہیں،۔ “مسائل وہاں بھی ہیں، مگر وہ ان مسائل کے باوجود ایک ساتھ رہنا سیکھ چکے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات