23 C
Lahore
Monday, April 21, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںاسرائیل کی غزہ میں وحشیانہ بمباری، صبح سے اب تک مزید 30...

اسرائیل کی غزہ میں وحشیانہ بمباری، صبح سے اب تک مزید 30 فلسطینی شہید


 

غزہ میں شہدا کی نماز جنازہ ادا کی جا رہی ہے(تصویر سوشل میڈیا)۔

اسرائیل کی غزہ میں وحشیانہ بمباری جاری ہے اور صبح سے اب تک مزید 30 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

دوسری جانب فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے القسام بریگیڈ نے اسرائیلی فوج پر جوابی حملے کیے۔ جس کے نتیجے میں متعدد اسرائیلی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے۔

القسام بریگیڈ نے اسرائیلی ٹینک، بلڈوزر اور ڈرون طیارہ بھی تباہ کر دیا۔

دریں اثنا رفح میں گذشتہ ماہ اسرائیلی حملے میں اقوام متحدہ کے طبی عملے کے 15 کارکنوں کی ہلاکت پر اسرائیلی فوج نے پیشہ ورانہ ناکامی قبول کرلی۔

اس حوالے سے ڈپٹی کمانڈر کو برطرف کرنے کا کہہ دیا، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے غزہ میں جنگ جاری رکھنے کی ہٹ دھرمی برقرار رکھی ہوئی ہے، حماس نے عارضی جنگ بندی کی اسرائیلی تجویز مسترد کردی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات