30 C
Lahore
Saturday, June 28, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںقتل کی قیمت لگانے کا معاملہ، گرپتونت سنگھ کی امریکی نائب صدر...

قتل کی قیمت لگانے کا معاملہ، گرپتونت سنگھ کی امریکی نائب صدر سے معاملہ بھارت میں اٹھانے کی درخواست


سکھ فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں(فائل فوٹو)۔

امریکا میں سکھوں کی عالمی تنظیم سکھ فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے امریکی نائب صدر جیمز ڈیوڈ وانس سے درخواست کی ہے کہ وہ دورہ بھارت کے دوران انکے قتل کی قیمت لگانے کا معاملہ اٹھائیں۔ 

گروپتونت سنگھ نے امریکی نائب صدر جیمز ڈیوڈ وانس کو ایک خط تحریر کردیا جس میں انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی بین الاقوامی دہشت گردی پر آپ کی توجہ دلانا چاہتا ہوں۔ 

امریکی نائب صدر کے نام خط میں گرپتونت سنگھ پنوں نے مزید کہا کہ مودی کی پارٹی کے سینئر رکن نے میرے قتل پر ڈھائی لاکھ ڈالر انعام رکھا ہے، یہ اعلان امریکی سرزمین پر ایک امریکی شہری کے قتل کےلیے کیا گیا۔ 

انہوں نے کہا کہ میرے قتل پر انعام کا اعلان امریکی خود مختاری اور قومی سلامتی پر براہ راست حملہ ہے۔

گرپتونت سنگھ پنوں نے لکھا کہ آپ کے دورہ بھارت میں اس معاملے کو اٹھانے کی درخواست کرتا ہوں، نائب امریکی صدر بھارتی حکومت کو ممکنہ اثرات سے خبردار کریں۔ 

سکھ فار جسٹس کے رہنما کے مطابق میرے قتل کی سازش میں ملوث بھارتی اداروں کو غیر ملکی دہشت گرد کے طور پر نامزد کیا جائے۔ یقین ہے کہ خالصتان ریفرنڈم کے منتظمین کی آئینی آزادی اور تحفظ کو برقرار رکھا جائے گا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق  امریکی نائب صدر جے ڈی وانس کل سے بھارت کا تین روزہ دورہ کر رہے ہیں۔ 

واضح رہے کہ نائب امریکی صدر کی اہلیہ اوشا وانس کے خاندان کا تعلق جنوبی بھارتی ریاست آندھرا پردیش سے ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات