32 C
Lahore
Friday, June 27, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںآسٹریلوی آل راؤنڈر میتھیو شارٹ پی ایس ایل 10 سے باہر ہوگئے

آسٹریلوی آل راؤنڈر میتھیو شارٹ پی ایس ایل 10 سے باہر ہوگئے


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ کے آسٹریلوی آل راؤنڈر میتھیو شارٹ سیزن 10 سے باہر ہوگئے ہیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے اعلامیے کے مطابق میتھیو شارٹ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں انجری کے باعث ایونٹ سے دستبردار ہوئے ہیں۔

اعلامیے کے مطابق پاکستان آمد کے بعد میتھیو شارٹ کی انجری سے ریکوری بہترین تھی لیکن انہیں دوبارہ تکلیف محسوس ہوئی جس کی وجہ سے انہوں نے ایونٹ سے دستبرداری کا فیصلہ کیا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کرکٹ آسٹریلیا کے میڈیکل اسٹاف نے مشترکہ طور پر میتھیو شارٹ کی دستبرداری پر فیصلہ کیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے مطابق میتھیو شارٹ آسٹریلیا واپس روانہ ہوگئے، ری ہیب کرکٹ آسٹریلیا کی نگرانی میں کریں گے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات