29 C
Lahore
Monday, April 21, 2025
ہومخاص رپورٹسی ای سی ایس کے زیرِ اہتمام ڈیلس میں سالانہ بین المذاہب...

سی ای سی ایس کے زیرِ اہتمام ڈیلس میں سالانہ بین المذاہب عشائیہ


سی ای سی ایس کے زیرِ اہتمام ڈیلس میں سالانہ بین المذاہب عشائیہ ہوا جس میں امریکا کے سابق سفیر مارک اسٹینلی مہمانِ خصوصی کے طور پر شریک ہوئے۔

سینٹر آف ایکسی لینس فار کمیونٹی سروسز (CECS) نے اپنا تیسرا سالانہ بین المذاہب عشائیہ منعقد کیا جس میں مختلف مذاہب اور قومیتوں سے تعلق رکھنے والے معزز مہمانوں اور نمائندوں نے شرکت کی۔

اس تقریب کا مقصد باہمی اتحاد، احترام اور ہم آہنگی کو فروغ دینا تھا۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی امریکا کے سابق سفیر برائے ارجنٹائن مارک اسٹینلی تھے جنہوں نے اپنے سفارتی تجربات حاضرین سے شیئر کیے۔

سی ای سی ایس کے زیرِ اہتمام ڈیلس میں سالانہ بین المذاہب عشائیہ

انہوں نے بتایا کہ بطور سفیر وہ ہر سال رمضان المبارک میں مسلمان ممالک کے سفیروں کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کرتے تھے تاکہ تہذیبوں کے درمیان ایک پل قائم کیا جا سکے۔ 

مارک اسٹینلی نے امریکا میں مذہبی تعصب کے بڑھتے رجحان پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ وطن واپسی پر انہیں نفرت کی شدت کا سامنا ہوا۔

انہوں نے کہا کہ ارجنٹائن میں لوگ مذہب اور نسل کی بنیاد پر تقسیم نہیں، بلکہ وہ ایک دوسرے کے ساتھ امن اور احترام سے رہتے ہیں، مسائل وہاں بھی ہیں مگر وہ ان مسائل کے باوجود ایک ساتھ رہنا سیکھ چکے ہیں۔

سی ای سی ایس کے زیرِ اہتمام ڈیلس میں سالانہ بین المذاہب عشائیہ

انہوں نے بتایا کہ ارجنٹائن ایک ایسا ملک ہے جو تارکین وطن نے بسایا جہاں انگلینڈ، اسپین، اٹلی، روس اور سلطنت عثمانیہ سے آئے یہودی، عرب، عیسائی اور مسلمان مل کر جئے، کام کیا اور ایک معاشرہ بن گئے۔ 

تقریب میں کینیڈا کی قونصل جنرل سوسن ہارپر، پیرو کے ڈپٹی قونصل جنرل رافیل والےہو اور مختلف کمیونٹی تنظیموں کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔

سی ای سی ایس کے صدر ندیم زمان نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور شمالی ٹیکساس میں تارکین وطن کو درپیش مسائل پر روشنی ڈالی۔

کمیونٹی ایکسیلنس ایوارڈ سابق ریاستی نمائندہ اور ٹیکساس ڈیموکریٹک پارٹی کی وائس چیئر ٹیری ہوج اور جج ٹینا کلنٹن کو دیا گیا جنہوں نے سی ای سی ایس کی خدمات کو سراہتے ہوئے کمیونٹی کی خدمت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات