کراچی(اسٹاف رپورٹر) بابر اعظم پاکستان سپر لیگ کے ابتدائی تین میچوں میں بری طرح ناکام رہے اور ڈبل فیگر میں داخل نہ ہوسکے تین میچوں میں ان کے رنز کی تعداد تین ہے۔ بابر اعظم کوئٹہ کے خلاف صفر ،اسلام آباد کے خلاف ایک اورملتان کے خلاف دو رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔