29 C
Lahore
Friday, May 9, 2025
ہومانٹرٹینمنٹانوراگ کشیپ نے متنازع بیان پر معافی مانگ لی

انوراگ کشیپ نے متنازع بیان پر معافی مانگ لی


بھارتی فلمساز اور ہدایت کار انوراگ کشیپ نے متنازع بیان پر معافی مانگ لی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق انوراگ کشیپ نے برہمن کمیونٹی سے متعلق اپنے متنازع بیان پر شدید تنقید کے بعد معافی مانگی ہے۔

جیوتی پھولے اور ساوتری پھولے کی زندگی پر مبنی فلم ’پھولے‘ سے جڑے تنازع پر انوراگ کشیپ نے بیان دیا تو اس پر برہمن تنظیموں نے سخت ردعمل دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں بھارتی فلم میکر نے کہا کہ مجھے گالی دو لیکن میرے خاندان کو کچھ نہ کہو۔

انہوں نے اپنے موقف کی وضاحت دی اور کہا کہ مخالف کسی بھی طرح کے غصے کو صرف مجھ پر نکالیں، میری بیٹی، خاندان اور دیگر دوستوں کو دھمکیاں ملنا مناسب نہیں۔

انوراگ کشیپ نے کہا کہ یہ میر ی معافی ہےنہ میری پوسٹ کی، جس کی ایک لائن کو سیاق و سباق سے ہٹ کر نفرت پھیلانے کےلیے اٹھایا گیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ جو کہہ دیا وہ واپس نہیں لیا جاسکتا اور نہ ہی میں واپس لے رہا ہوں، اس معاملے پر گالیاں دینی ہیں مجھے دیں، میرے خاندان نے جب کچھ نہیں کہا تو اُن پر بات بھی نہ کی جائے۔

انوراگ کشیپ نے برہمن کمیونٹی سے اپیل کی کہ اگر آپ کو میری معافی چاہیے تو میں معافی مانگتا ہوں، برہمنو عورتوں کو چھوڑدو، منوسمرتی کے ساتھ دیگر تمام صحیفے بھی اتنی ذمے داری تو سکھاتے ہیں، خود فیصلہ کرو کہ تم حقیقت میں کس قسم کے برہمن ہو۔

تنازع اُس وقت شروع جب ایک صارف نے بھارتی فلم ساز سے کہا کہ برہمن تمہارے باپ ہیں، اس پر انوراگ کشیپ نے نازیبا الفاظ میں جواب دیا۔

یہ پوسٹ وائرل ہوگئی، جس پر متعدد برہمن تنظیموں نے شدید ردعمل ظاہر کیا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات