30 C
Lahore
Sunday, April 20, 2025
ہومانٹرٹینمنٹمیری دنیا میں بہت خوبصورت مرد آ کر جا چکا: نعیمہ بٹ

میری دنیا میں بہت خوبصورت مرد آ کر جا چکا: نعیمہ بٹ


پاکستان شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ نعیمہ بٹ نے اپنے ماضی سے متعلق چونکا دینے والا انکشاف کیا ہے۔

اداکارہ نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے مزاحیہ شو میں شرکت کی تھی۔

اس موقع پر نعیمہ بٹ نے شو میں موجود آڈیئنس سمیت میزبان کے متعدد دلچسپ سوالات کے جوابات دیے اور مختلف موضوعات پر اپنی رائے کا اظہار کیا۔

اداکارہ نعیمہ بٹ نے مردوں کی خوبصورتی پر ہونے والی بحث کے دوران انکشاف کیا کہ ماضی میں میری زندگی میں ایک بہت پیارا شخص آ چکا ہے، وہ مجھے بہت زیادہ پیارا لگتا تھا۔

نعیمہ بٹ نے اپنے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ شخص اب میری زندگی میں موجود نہیں، وہ شخص دنیا سے جا چکا ہے، آپ کو کوئی شخص ایک بار ہی پیارا لگتا ہے جس سے آپ کی آنکھیں اور دل جڑ سکتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اس شخص کے جانے کے بعد مجھے اب کسی کے خوبصورت ہونے نہ ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے، اب مجھے کوئی چاہ نہیں رہی ہے۔

نعیمہ بٹ نے یہ بھی کہا کہ اب مجھے کوئی بھی مل جائے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے، اب بس میری سب سے ظاہری بات چیت ہی ہوتی ہے، اب کسی کی بھی اتنی اہمیت نہیں رہی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات