پاکستانی ٹک ٹاکر و کانٹینٹ کری ایٹر مناہل خان نے دعویٰ کیا ہے کہ گلوکار عمیر اعوان نے اپنے نئے گانے میں میرا ذاتی کلپ شیئر کیا ہے۔
مناہل ملک نے اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر نئی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں گلوکار کو لیگل ایکشن لینے اور ایف آئی آر درج کروانے کی دھمکی دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
مناہل ملک کا ٹک ٹاک ویڈیو میں کہنا ہے کہ عمیر اعوان کے نئے گانے ’لارے آ‘ میں میری زندگی سے منسوب چیزوں کو شیئر کیا گیا ہے جو مجھے بالکل پسند نہیں آیا۔
ٹک ٹاکر کا گلوکار کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا ہے کہ اس گانے کو 24 گھنٹوں کے اندر اندر یوٹیوب سے ڈیلیٹ کیا جائے ورنہ میں اس گانے کے خلاف لیگل ایکشن لوں گی۔
دوسری جانب گلوکار عمیر اعوان نے بھی مناہل ملک کی دھمکیوں پر مبنی اس ویڈیو پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ مناہل نے جو کرنا ہے کر لیں اپنے گانے کو ڈیلیٹ نہیں کروں گا۔
یاد رہے کہ گلوکار عمیر اور حارث کی جانب سے نیا گانا 3 روز قبل یوٹیوب پر اپ لوڈ کیا گیا ہے جسے تاحال 99 ہزار صارفین دیکھ اور سُن چکے ہیں۔
انٹرنیٹ صارفین مناہل ملک اور عمیر اعوان کی ان ویڈیوز پر اپنی اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں۔
کسی صارف کا کہنا ہے کہ یہ بھی مناہل خان کا ایک پبلسٹی اسٹنٹ ہو سکتا ہے جبکہ کچھ صارفین نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ مناہل ملک نے دھمکیوں پر مبنی ویڈیو اپ لوڈ کر کے عمیر اعوان کے گانے کو شہرت دلوانے کی کوشش کی ہے۔