30 C
Lahore
Sunday, April 20, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںکشتی میں آگ لگنے کا واقعہ، ہلاکتیں 148 ہو گئیں

کشتی میں آگ لگنے کا واقعہ، ہلاکتیں 148 ہو گئیں


اسکرین گریب

افریقی ملک کانگو میں کشتی میں آگ لگنے کے واقعے میں ہلاکتیں 148 ہو گئیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کانگو حکام نے کہا ہے کہ کشتی ڈوبنے سے سیکڑوں افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔ 

حکام کا کہنا ہے کہ منگل کے روز لکڑی کی بنی کشتی آگ لگنے کے بعد دریائے کانگو میں ڈوب گئی تھی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کشتی کو حادثہ اس وقت پیش آیا جب مبندکا قصبے کے قریب تقریباً 500 مسافروں کو لے جانے والی لکڑی کی کشتی میں آگ بھڑک اٹھی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کشتی میں آگ اس وقت لگی جب ایک خاتون کھانا پکا رہی تھی، آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری کشتی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات