پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری ہوئی۔
پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا، موسلادھار بارش اور ژالہ باری سے گرمی کی شدت میں کمی واقع ہوئی ہے، بارش کے بعد مختلف علاقوں میں بجلی سپلائی معطل ہوگئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ آئندہ چند روز تک جاری رہے گا۔
پی ڈی ایم اے نے بارشوں کے پیش نظر پیشگی اقدامات کے لئے متعلقہ اضلاع میں ضلعی انتظامیہ کو مراسلہ بھی ارسال کردیا ہے، جبکہ پی ڈی ایم اے نے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کردی ہیں۔
ریسکیو 1122 حکام نے بھی تمام ضلعی ہیڈکواٹرز کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے الرٹ کردیا ہے