بھارتی اداکارہ آتھیا شیٹی نے اپنے شوہر اور کرکٹر کے ایل راہول کی سالگرہ پر مداحوں کو اپنی بیٹی سے ملوادیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر آتھیا شیٹی نے کے ایل راہول کی 33ویں سالگرہ پر اپنی بیٹی ایوارہ کے نام کے مطلب سمیت دیگر معلومات بھی فراہم کیں۔
کے ایل راہول کی سالگرہ کے موقع پر اُن کے مداحوں نے مبارک باد کا سلسلہ شروع کیا تو کرکٹر کی اہلیہ نے ان کےلیے حیرت انگیز اعلان کردیا۔
جوڑے نے اپنی بیٹی کا نام ایک دل چھولینے والی پوسٹ میں ظاہر کیا اور خاندان کے ساتھ فالوورز کےلیے دہری خوشی کا اہتمام کیا۔
پوسٹ کے ساتھ شیئر کردہ تصویر میں کے ایل راہول نے ایوارہ کو گود میں لے رکھا ہے جبکہ آتھیا اُسے پیار بھری نظروں سے دیکھ رہی ہے۔
کیپشن میں اپنی بیٹی کا دنیا کے لیے تعارف درج کیا کہ ہماری بے بی گرل، ہمارا سب کچھ ’ایوارہ‘ مطلب خدا کا تحفہ، نام ایوارہ سنسکرت زبان سے نکلا ہے، یہ قدیم شاعری کے ساتھ مختلف حوالوں میں استعمال ہوا ہے، یہ نام نرم اور پرکشش ہے۔
آتھیا اور کے ایل راہول نے جنوری 2023ء میں شادی کی اور 24 مارچ 2025ء کو اُنہوں نے بیٹی کو خوش آمدید کہا، فی الحال ایوارہ صرف چند ہفتوں کی ہے۔