30 C
Lahore
Sunday, April 20, 2025
ہومانٹرٹینمنٹبابیل خان پاپارازی سے ناراض، ہما قریشی کے ساتھ 'عجیب' ویڈیو پر...

بابیل خان پاپارازی سے ناراض، ہما قریشی کے ساتھ ‘عجیب’ ویڈیو پر ردعمل بھی دیدیا


مرحوم اداکار عرفان خان کے صاحبزادے اور ابھرتے ہوئے اداکار بابیل خان اکثر پاپارازی کے ساتھ خوشگوار انداز میں پیش آتے دکھائی دیتے ہیں، مگر حال ہی میں ایک تقریب کے دوران انہوں نے فوٹوگرافرز پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اُن کے رویے سے انہیں دکھ پہنچا ہے۔

یہ ردعمل ایک ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد سامنے آیا جس میں بابیل اور اداکارہ ہما قریشی کے درمیان بظاہر ایک ’عجیب گفتگو‘ دیکھنے کو ملی۔

خیال رہے کہ 14 اپریل کو ممبئی میں ایک چیریٹی کاسٹیوم پارٹی کے دوران ہما قریشی اور بابیل خان نے شرکت کی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں بابیل ہما سے پوچھتے دکھائی دیے کہ “کیا کوئی اُن سے ناراض ہے اور اُن کی کالز کا جواب نہیں دے رہا؟” جس پر ہما نے جواب دیا، “بعد میں بات کریں گے۔”

جیسے ہی بابیل گاڑی کی طرف بڑھے تو ہما کو یہ کہتے سنا گیا، میں اس لڑکے کو تھپڑ مارنا چاہتی ہوں۔

ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے ملے جلے ردعمل دیے، کچھ نے ہما قریشی کے رویے کو بابیل کے ساتھ ’بدتمیزی‘ قرار دیا جبکہ کچھ نے گفتگو کو ’عجیب‘ قرار دیا۔

اس واقعے کے بعد بابیل نے ایک تقریب میں شرکت کی جہاں انہوں نے فوٹوگرافرز کو تصویر دینے کے بعد ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا، “غلطی کر دی تم لوگوں نے پرسوں۔۔۔ کیوں ایسے فالتو میں؟ کیا تھا وہ؟ عجیب سا تھا وہ۔۔۔بہت برا لگا، سچ میں۔”

اس پر موقع پر موجود کچھ فوٹوگرافرز نے ان سے معذرت بھی کی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات