وزیراعظم شہباز شریف نے ملکی معیشت ڈیجیٹلائز کرنے کیلئے متعلقہ وزارتوں اور اداروں کو ٹاسک سونپ دیا۔
وزیرِاعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ملکی معیشت کی ڈیجیٹلائزیشن پر جائزہ اجلاس ہوا۔
اس دوران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ معیشت کی بہتری، غیر رسمی مساوی معیشت کا خاتمہ اصلاحاتی ایجنڈے کا کلیدی جزو ہے۔
وزیرِاعظم نے معیشت کی ڈیجیٹلائزیشن کیلئے متحرک ورکنگ گروپ قائم کرنے کی ہدایت کردی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کیلئے نظام کو جدید خطوط پر استوار کر رہے ہیں۔
اجلاس میں وفاقی وزراء احد چیمہ، علی پرویز ملک، شزہ فاطمہ خواجہ، وزیرِ مملکت بلال اظہر کیانی، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد اور متعلقہ حکام بھی شریک ہوئے۔