مسلم لیگ ن جاپان کے چیئرمین ملک یونس کی جانب سے جاپان میں تعینات سفیرِ پاکستان رضا بشیر تارڑ کی پاکستان واپسی کے موقع پر ایک پُروقار الوداعی عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔
عشائیے میں جاپان میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات نے شرکت کی اور سفیرِ پاکستان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رضا بشیر تارڑ نے جاپان میں نہایت متحرک اور مؤثر سفارتی کردار ادا کیا اور اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل میں ذاتی دلچسپی لیتے رہے۔
ملک یونس نے اپنے خطاب میں سفیرِ پاکستان کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی سفارت کاری نے پاکستان اور جاپان کے تعلقات کو مزید مضبوط کیا، ان کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی۔
عشائیے کے اختتام پر مہمانِ خصوصی رضا بشیر تارڑ نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ جاپان میں گزارا گیا وقت میری زندگی کا ایک یادگار باب رہے گا۔
انہوں نے پاکستانی کمیونٹی کے اتحاد، جذبے اور ملک سے محبت کو بھی سراہا۔