36 C
Lahore
Saturday, July 5, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںعمر گل کی گھر کے باہر برف ہٹانے کی ویڈیو سامنے آگئی

عمر گل کی گھر کے باہر برف ہٹانے کی ویڈیو سامنے آگئی


پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر عمر گل کی گھر کے باہر برف ہٹانے کی ویڈیو سامنے آگئی۔

سابق فاسٹ بولر عمر گل نے اپنے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں بارش اور ژالہ باری کے مناظر بھی شامل ہیں۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں عمر گل کو گھر کے باہر سے برف ہٹاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اپنے پیغام میں عمر گل نے لکھا کہ ’’اس طرح کی ژالہ باری بہت خطرناک ہوسکتی ہے، خاص طور پر جب اچانک آجائے۔

عمر گل نے کہا کہ اللّٰہ ہم سب کو ایسی آفات سے محفوظ رکھے، اپنا خیال رکھیں اور آس پاس کے لوگوں کا بھی حال معلوم کرتے رہیں۔

خیال رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شدید بارش اور ژالہ باری ہوئی، کئی علاقوں میں اولوں سے گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

اسلام آباد کے کئی علاقوں میں بڑے سائز کے اولے پڑے، جس سے مختلف علاقوں میں گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

پشاور زلمی کا پریکٹس سیشن بارش کے باعث جلدی ختم کردیا گیا، بارش کے ساتھ طوفانی ہواؤں کی وجہ سے کئی درخت بھی جڑوں سے اکھڑ گئے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات