30 C
Lahore
Sunday, April 20, 2025
ہومقومی خبریںشدید بارش و ژالہ باری، گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے

شدید بارش و ژالہ باری، گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے


وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شدید بارش اور ژالہ باری ہوئی، کئی علاقوں میں اولوں سے گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

اسلام آباد کے کئی علاقوں میں بڑے سائز کے اولے پڑے، جس سے مختلف علاقوں میں گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

پشاور زلمی کا پریکٹس سیشن بارش کے باعث جلدی ختم کردیا گیا، بارش کے ساتھ طوفانی ہواؤں کی وجہ سے کئی درخت بھی جڑوں سے اکھڑ گئے ہیں۔

دوسری جانب خیبر، باجوڑ، مردان ،مالا کنڈ، لوئر دیر، مانسہرہ سمیت کے پی کے مختلف شہروں میں طوفانی بارشیں،ژالہ باری ہوئی، دن میں اندھیرا چھا گیا۔

ضلع خیبر میں سیلابی ریلےمیں کار بہہ گئی، باغات اور فصلوں کو نقصان پہنچا، کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات